Thursday 3 November 2016

Karakar Pass, Buner KPK, Pakistan

Introduction:
Karakar Pass is a mountain pass. It is situated in the Hindu Kush Range in Pakistan. It is 1336 meter and 4383 feet high From sea level. In its East is famous Kala Dhaka Valley,in west is Malakand Agency and in south is Swabi. From the top of the pass, one can view Buner Valley. It was at this pass that the Emperor Akbar lost most of his 8000-man army in an abortive attempt to invade Swat in 1586.

You can get more details in the below urdu writing by Ali Ahmed Tahir President K2Kings Tourist Association of Pakistan. He discovered this pass with his 2 fellows.
https://www.facebook.com/k2Kings.tourists/?fref=ts


کراکڑ پاس

کراکڑ پاس ایک قدیم ترین پاس ہے جوکہ کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 1336میڑ(4383فٹ ) بلند ہے اس کے مشرق میں کالا ڈھاکہ ویلی مغرب میں مالا کنڈ ایجنسی شمال میں مینگورہ اور جنوب میں صوابی ہے اس پاس کے راستے بہت سے بدھسٹ سٹوپاز موجودہ ہیں اس پاس کے لیے تین طرفہ راستہ موجود ہے اگر ہم بشام سے شانگلہ پاس کی طرف سے سفر کررہے ہیں تو کرو ڑہ(جوکہ جاپانی پھل کی وجہ سے مشہور ہے)سے بائیں چکیسر کی طرف سے راستہ جاتا ہے جوکہ سواڑھی کے مقام پر اس راستہ سے مل جاتا ہے اور اگر چکدرہ سے مینگورہ کی طرف سے آرہے ہوں تو تقریباً 20کلومیٹر کے فاصلے پر بری کوٹ سے دائیں سڑک مٹرتی ہے جو کہ اس پاس کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور اگر صوابی سے سفر کریں تو چنگلیئی (Changlaie) سے اس پاس کی چڑھائی شروع ہو جاتی ہے بدہسٹ کے آثارقدیمہ سے پتہ چلتا ہے کہ بدھاکے پیروکاراسی راستہ سے سفرکرتے ہوئے ٹیکسلا پہنچتے تھے ۔

دوستو ! اس پاس کو کراس کرتے ہوئے بونیر ویلی کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے جو اس پاس اور مالا کنڈ ایجنسی کے درمیان واقع ہے اس پاس کو کراس کرنے کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر ہیں جن کو ملحوظِ خاطر رکھنا انتہائی ضروری ہے سب سے پہلے تو اگر آپ بائیکر ٹوریسٹ ہیں تو وہاں کے مقامی لوگ اور انتظامی ادارے آپ کے حلئیے سے بالکل واقف نہیں ہیں وہ آپ کے بارے میں کوئی بھی گمان کرسکتے ہیں لہذا اگر آپ کو راستے میں یا کسی بھی چیک پوسٹ پر روکا جائے تو انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور شائستہ رویہ اپنائیں یہاں سفر کرتے ہوئے آپ کو مقامی لوگوں کی بے رخی اور ترش رویے کاسامنا ہوسکتا ہے لہذا راستہ پوچھنے یا کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے مقامی پولیس کو ہی ترجیح دیں ۔سکیورٹی اداروں اور پولیس کے علاوہ کوئی بھی مقامی فرد آپ سے شناختی ڈاکومنٹ طلب کرسکتا ہے لہذا تکرار سے گریز کریں اور کسی بھی بازاریا گاؤں سے گزرتے ہوئے اپنے کام سے کام رکھیں ۔چونکہ یہ پاس بھی وادی سوات کا حصہ ہے اس لیے یہ بھی انفرادی خوبصورتی کا حامل ہے آپ اس پاس سے سفر کریں گے تو یہ آپ کی زندگی کا یاد گار سفر بن جائے گا۔

وادی بونیر کے خوبصورت لینڈ سکیپ سیاحوں کا دل موہ لیتے ہیں اس پاس پر سفرکرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ صبح جلدی ہی سفر کا آغاز کریں تاکہ شام کا اندھیرا ہونے سے پہلے آپ اپنی منزلِ مقصود پر پہنچ جائیں ۔اپنے کاغذات چیک کرلیں اور اپنے سامان میں کوئی بھی ممنوعہ چیز نہ رکھیں سکیورٹی ادارے چونکہ ٹوریسٹ لفظ کے مطلب اور ہمارے حلئیے سے واقف نہیں ہیں اس لیے ان سے تعاون پہلی شرط ہے ہاں البتہ جب ٹوریسٹ اس پاس پر سفر کریں گے تو وہ بھی اور مقامی افراد بھی ہمارے کام اور شوق کے مداح ہوجائیں گے کراکڑ پاس کی طرف سفر کرنے سے پہلے کسی بھی طرح کی معلومات K2کنگز ٹوریسٹ ایسوسی ایشن کے آفس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

کنگز کے تمام ممبران کے لیے یہ بات قابلِ فخر ہے کہ ہم نے بحثیت بائیکر ز ٹوریسٹ کراکڑ پاس کو کیا ہے اور پہلی دفعہ کراس کیا ہے لہذا ہم اس کی خوبصورتی اور دلکشی کے گواہ ہیں اور اس بات کے امین ہیں کہ آپ تک جوبھی معلومات پہنچائیں وہ درست ہوں ۔
پاکستان زندہ باد 
For more details contact:
Ali Ahmed Tahir
03334901931










No comments:

Post a Comment