سیاحت کدہ۔۔۔پاکستان کی پراسرار،حسین وجمیل وادیوں کے بارے میں ’’دنیا پاکستان ‘‘کا منفرد معلوماتی سلسلہ ممتاز سیاح سجاد عزیز خان کے قلم سے
میں ایک سیاح ہوں اور الحمد اللہ پاکستان کے ایسے مقامات کو دیکھ چکا ہوں جن پر گماں ہوتاہے کہ پاکستان تو درحقیقت یہی ہے۔اپنی تہذیب وتمدن، خوبصورتی انفرادیت کی بدولت یہ علاقے غیر معمولی طور پر منفرد مقامات کا درجہ رکھتے ہیں اور انہیں دیکھ کر پاکستان کی قدروقیمت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے اور کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان دنیا کا سب سے حسین اور پرشکوہ ملک ہے۔ پاکستانیوں کی اکثریت اپنے وطن عزیز کی خوابیدہ اور اسرار میں لپٹی وادیوں اور کوہساروں اور ان میں بسنے والی تہذیبوں سے غافل ہے ۔مثلا میں آپ کو پنج پیر کی پہاڑیوں میں لئے چلتا ہوں ۔
راولپنڈی سے راولاکوٹ کشمیرکی جانب جاتے ہوئے جب ہم کہوٹہ سے گزرتے ہیں تو کہوٹہ سے راولاکوٹ